وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اُن کا خواب ہے کہ پنجاب کے عوام کی زندگیوں میں بہتری اور آسانیاں لائی جائیں۔

یہ بات انہوں نے فیصل آباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی عارف محمود گل اور آغا علی حیدر سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں سیاسی معاملات اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ارکان اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں، مہنگائی میں کمی، اور "اپنی چھت، اپنا گھر" جیسے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے ادویات کی مفت فراہمی، صفائی کے بہتر نظام اور دیگر عوامی سہولتوں پر وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ قائد نواز شریف کی رہنمائی میں پنجاب کو ترقی کی راہ پر لے جا رہی ہیں، اور عوام سے کیے گئے وعدے ضرور پورے کریں گی۔