اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی ہے۔
یہ درخواست خیبرپختونخوا کے وزیر سہیل آفریدی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، تاہم سماعت کے دوران درخواست گزار یا اس کا وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ جس پر جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی۔