لندن : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب درست سمت میں چل پڑا ہے اور تمام طبقات کو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ملک کے لیے بہترین کام کر رہے ہیں، اور ان کی قیادت میں معیشت دوبارہ سنبھل رہی ہے۔
انہوں نے اپنی صاحبزادی اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم نواز کی بھی تعریف کی، کہ وہ صوبے کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر رہی ہیں۔ نواز شریف کے مطابق پنجاب میں تمام فیصلے میرٹ پر ہو رہے ہیں اور مریم نواز کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نواز شریف نے پی آئی اے کی بندش کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن کو بند کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔