اسلام آباد:پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے لگی۔ مارچ 2024ء میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ 22 ماہ بعد ایک ماہ میں پاکستان میں 26 کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔
مارچ 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جون 2022 کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سرمایہ کاری میں 52 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری جون 2022 کی بلند سطح پر پہنچ گئی،مارچ 23 کے مقابلے مارچ 24 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 52 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا،مارچ 2024 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی ،مارچ 23 میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 17 کروڑ ڈالر تھی۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 9 ماہ،براہ است بیرونی سرمایہ کاری 10 فیصد کمی سے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر رہی ،گزشتہ مالی سال 9 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 21 کروڑ ڈالر رہی تھی،مارچ 23 کے مقابلے مارچ 24 میں سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری 601 فیصد اضافے سے 1.90 کروڑ ڈالر رہی۔سٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے9 ماہ میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کا حجم ایک ارب10کروڑ ڈالر رہا، ہانک کانگ کی پاکستان میں سرمایہ کاری46فیصدبڑھ کر26.4کروڑڈالرتک پہنچ گئی۔
چائنہ کی پاکستان میں سرمایہ کاری53فیصد کم ہوکر26.2 کروڑ ڈالر رہی،9ماہ میں برطانوی انویسٹمنٹ 3 فیصد کمی کے ساتھ 20 کروڑ رہی، امریکی انویسٹمنٹ 25 فیصد کمی کے ساتھ10کروڑ ڈالررہی۔ 9ماہ میں نیدرلینڈ کی سرمایہ کاری306فیصد بڑھ کر6.7 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
حکومت کی کوششیں رنگ لانےلگیں، پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھنے لگی
10:45 PM, 23 Apr, 2024