گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایرانی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری  دے دی

 گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایرانی صدر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری  دے دی

کراچی :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دیدی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کاکہنا تھاکہ ایرانی صدر کو اعزازی ڈگری دینے پر جامعہ کراچی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کو اعزازی ڈگری دیناجامعہ کراچی کے لئے اعزاز ہے۔ پاک ایران سفارتی تعلقات کئی دہائیوں پر مشتمل ہیں۔  

میری کوشش اور خواہش یہ ہے کہ مسلم ممالک کے درمیان ایک مثالی تعلق ہو۔ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہوں۔ میں ایران کے کئی صوبوں کا دورہ کرکے وہاں کے تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات بھی کرچکا ہے۔

کامران ٹیسوری کاکہنا تھا کہ  ایرانی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ میری خواہش ہے کہ ایرانی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے منصوبوں میں شمولیت اختیار کریں۔

مصنف کے بارے میں