جے یو آئی کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان رابطہ  عالم اسلامی کی مجلس اعلی کے رکن نامزد

07:52 PM, 23 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آ باد:جے یو آئی کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان رابطہ  عالم اسلامی کی مجلس اعلی کے رکن نامزدکردیے گئے۔ مجلس اعلی کا اجلاس سعودی عرب میں ہوا ،جہاں مولانا فضل الرحمان کو نامزد کیا گیا۔


اس  اجلاس میں مفتی عام مملکت سعودی عرب اور رئیس شؤن الحرمین شیخ عبدالرحمان السدیس اورعالم اسلام کے اہم نمائندے بھی شریک  ہوئے۔

 اجلاس رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کی صدارت  میں سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوا ۔جے یو آئی کے  سربراہ مولانا فضل الرحمان   نے خصوصی شرکت  کی۔ 

مزیدخبریں