6 ججز کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ختم  ہوگیا

 6 ججز کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ختم  ہوگیا

اسلام آباد:6 ججز کے خط کے معاملے  میں  اسلام آباد ہائی کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ختم  ہوگیا ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 8 ججز فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھنے والے 6 ججز بھی اجلاس میں شریک تھے، جن میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل تھے۔

اسی طرح خط پر دستخط نا کرنے والے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی اجلاس میں شریک تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کا فل کورٹ اجلاس تقریبا ڈھائی گھنٹے جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے پہلے ہی اپنی تجاویز جمع کرا دی تھیں۔

واضح رہے کہ 3 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ عدلیہ کی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہوسکتا ہے آئندہ سماعت پر فل کورٹ تشکیل دے دیں۔

مصنف کے بارے میں