شادی کے بعد اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کیاتو دوست حیران رہ گئے:  یاسر حسین

 شادی کے بعد اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کیاتو دوست حیران رہ گئے:  یاسر حسین

کراچی :اداکار، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین  کاکہنا ہےکہ     شادی کے بعد اسلام آباد کا اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کیاتو دوست حیران رہ گئے۔ یاسر حسین  کی  ایک ویڈیو ائرل ہوئی ہے، اس میں یاسر حسین نے اپنا گھر بیوی کے نام کرنے اور پھر اسی معاملے پر ان کے دوستوں کے رد عمل پر بات  کی ہے۔ 

انہوں نے اس حوالے سے  نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کی  تھی ۔ یاسرحسین نے کہاکہ   ان کی بیوی ان چند اداکاراؤں میں ہیں جو ہر کردار میں اچھی لگتی ہیں۔انہوں نے اہلیہ کو سپر سٹار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقرا عزیز کے جوڑ کی دوسری اداکاراؤں میں وہ بات نہیں جو ان کی بیوی میں ہے، وہ سکرین پر غریب اور امیر خاتون سمیت ہر کردار میں ڈھل جاتی ہیں۔اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد جب انہوں نے ایک دوست کو بتایا کہ انہوں نے اپنا اسلام آباد کا اپارٹمنٹ اہلیہ کے نام کردیا ہے تو ان کے دوست حیران رہ گئے۔


اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بیٹے سے بھی بیوی زیادہ عزیز ہے، پہلے ان کی بیوی کا نمبر آتا ہے، اس کے بعد ان کا بیٹا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے دوست کو جواب دیا کہ جس شخص کو بیوی ہی چھوڑ جائے تو اس سے بڑا اس شخص کا اور کیا نقصان ہوسکتا ہے؟۔

مصنف کے بارے میں