محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کارڈ کی فیس میں اضافہ کردیا

04:03 PM, 23 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور:محکمہ ایکسائز پنجاب نے صوبائی حکومت کی ریلیف پالیسیوں کے برعکس شہریوں پر بڑا بوجھ ڈال دیا۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نے  گاڑیوں کے رجسٹریشن کارڈ کی فیس میں ڈیڑھ گنا اضافہ کردیا ہے۔  صارفین پر 770روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیاگیا ہے۔

صارفین سے اب  گاڑی اور  موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کارڈ  کی فیس  1300 روپے وصول کی جائے گی ۔ محکمہ ایکسائز اس سے قبل 530روپے کارڈ کی فیس وصول کرتا تھا  ۔

مزیدخبریں