نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز،  محمد رضوان کھیلے گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز،  محمد رضوان کھیلے گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج ہونے کا امکان

لاہور:پاکستانی بیٹر محمد رضوان  نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں کھیلیں گے یا نہیں  اس بارے میں فیصلہ آج   ہونے کا ا مکان ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بقیہ 2 میچز میں شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان سے متعلق ٹیم منیجمنٹ کا آج فیصلہ کرنے کا امکان  ہے، ٹیم مینجمنٹ سکین رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کچھ عرصے سے ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہیں، انہیں تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں زیادہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔


واضح رہےکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اور تیسرا نیوزی لینڈ نے جیتا تھا۔

مصنف کے بارے میں