ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے: بیرسٹر گوہر

03:51 PM, 23 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی :پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے ۔ پی ٹی آئی چیئرمین  بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، رزلٹ نہیں آئے،س بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کےلیے آواز اٹھائیں, عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔

 الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرانی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں