اسلام آباد: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کے دوران چائلڈ پورنوگرافی مواد شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم حسن امین کو چھاپہ مار کاروائی میں اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ، ملزم بچوں کی قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز آن لائن شئیر کرنے میں ملوث تھا۔ ملزم قابلِ اعتراض تصاویر کی آڑ میں بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ملزم متاثرین سے رقم کا تقاضا بھی کر رہا تھا۔
ملزم نے قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز بذریعہ واٹس ایپ، فیس بک اور مختلف ویب سائٹ پر شئیر کیں۔ملزم نے متعدد سوشل میڈیا اکاونٹ بنا رکھے تھے۔ملزم کے قبضے سے 4 موبائل فون، قابل اعتراض مواد اور ڈیجیٹل آلات برآمد کر لئے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے