بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی طبی رپورٹ

12:26 PM, 23 Apr, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے سابق وزایر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مکمل فٹ قرار دے کر ان کی صحت کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ اعلی حکام کو بھجوا دی۔

 ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو 22 اپریل کی رات  تیزابیت اور سینے میں درد کی شکایت تھی۔ پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے بنی گالہ میں بشری بی بی کا معائنہ کیا اور ان کو صحت مند قرار دے دیا تھا۔ 

ڈاکٹروں کی ٹیم نےرات 11 بجے سے لے کر ایک گھنٹے سے زائد تک بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر بشریٰ لیاقت، ڈاکٹر حرا طاہر اور ڈاکٹر سدرہ کارڈیالوجسٹ شامل تھیں۔ 


 معائنہ کے دوران بشری بی بی کی  خوراک اور روٹین بھی پوچھی گئی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم  نے بشری بی بی کو غذا طرز زندگی میں تبدیلیوں اور معدے کا جائزہ لینے کا مشورہ  دیا۔

پمز ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے سابق خاتون اول کو پمز ہسپتال کے ماہرین اور ماہر امراض دل سے معائنہ کروانے کی تجویز دی، اس کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے بشری بی بی کا طبی معائنہ کر کے انہیں صرف کھانے میں احتیاط کا مشورہ دیا۔

مزیدخبریں