اسلام آباد: چئیر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہاانتخابات کے بعد سیاسی طاقتوں کے درمیان اختلاف موجود ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے مذاکرات شروع کرنا ہونگے
چئیر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو درپیش اہم چیلنجز میں سکیورٹی،اندرونی اور علاقائی مسائل ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایک دھائی تک لڑنے کے بعد میں یہ بات کر رہا ہوں، دہشت گردی کے بعد دیگر جرائم بڑا مسئلہ ہے۔غزہ میں جاری جنگ کو بند کرانا دنیا کی سب سے اہم ترجیح ہونا چاہیئے ۔
افراط زر ملکی تاریخ میں سب سے بلند سطح پر ہے پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کی وجہ سے فی کس آمدنی میں کمی ہورہی ہے۔
پاکستان کو ماحولیاتی میدان میں بہت سے مسائل کا سامنا ہےسیلاب، بارشیں، بڑھتا ہوا درجہ حرارت اور دیگر مسائل سے مشکلات بڑھ رہیں ہیں۔
تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا کہ پاکستان نے ادویات سازی میں ایف ڈی اے اور عالمی ادارہ صحت کے معیارات کو لاگو نہیں کیا جس کی وجہ سے ادویات کی برآمدات 400 ملین ڈالر سے زائد نہیں ہے۔ جبکہ بھارت 28 ارب اور بنگلہ دیش 4 سے 5 ارب ڈالر کی برآمد کرتا ہے۔