عمر کو کہہ دیا ڈٹے رہیں عوام آپ کے ساتھ ہیں: چیف جسٹس کی خوشدامن اور خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کی مبینہ آڈیو لیک

11:35 AM, 23 Apr, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی خوشدامن (ساس) ماہ جبین نون اور سینئر ماہر قانون خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ 

سوشل میڈیا پر جاری آڈیو میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی خوشدامن کہتی ہے کہ میں نے عمر کو کہہ دیا ہے کہ عوام آپ کے ساتھ ہیں اور دعا کر رہی ہیں آپ ڈٹے رہیں۔ 

رافعہ طارق کہتی ہیں الیکشن نہ ہوئے تو پھر مارشل لا لگے جس پر ماہ جبین نون کہتی ہیں کہ فوج مارشل لا لگانے کیلئے تیار نہیں ہیں اس پر خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ کہتی ہیں کہ فوج مارشل لا کے لیے تیار ہے۔ 

مزیدخبریں