خرطوم: سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے پاکستانیوں سمیت تمام سعودی اور برادر دوست ممالک کے شہریوں کا انخلامکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی اورسعودی شہریوں سمیت 12 ممالک کے شہریوں کو باحفاظت نکالا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام غیر ملکی شہریوں کوسعودی عرب میں ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔ غیر ملکی شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔