عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری سے این آر او مانگا تھا: سینئر صحافی 

09:12 PM, 23 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا تھا اور حمایت کی درخواست کی تھی تاہم آصف زراری نے انکار کردیا۔ 

سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں خبر دی کہ عمران خان نے اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا 

عمران خان نے  ووٹنگ کا حصہ نا بننے کی درخواست کی لیکن سابق صدر آصف زرداری نے صاف انکار کر دیا اور عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔ 

مزیدخبریں