اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی دوست کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا تھا اور حمایت کی درخواست کی تھی تاہم آصف زراری نے انکار کردیا۔
سینئر صحافی اور اینکر پرسن طلعت حسین نے اپنے ٹویٹ میں خبر دی کہ عمران خان نے اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا
بریکنگ: ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ عمران خان نے اپنے دوست ملک ریاض کو تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل آصف زرداری کے پاس بھیجا اور ووٹنگ کا حصہ نا بننے کی درخواست کی (یعنی NRO)۔ آصف زرداری نے صاف انکار کر دیا۔😳
— Syed Talat Hussain (@TalatHussain12) April 23, 2022
عمران خان نے ووٹنگ کا حصہ نا بننے کی درخواست کی لیکن سابق صدر آصف زرداری نے صاف انکار کر دیا اور عمران خان کی درخواست مسترد کردی۔