خیبر پختونخوا : موبائل فون کے استعمال پر پابندی 

09:06 PM, 23 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

پشاور : محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔ پابندی کا اطلاق پرائمری ،میڈل ،ہائی اور ہائیرسکینڈری سکولوں پر ہوگا۔

نیو نیوز کے مطابق  فیصلہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی اجلاس میں ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی کررہے تھے  ۔  اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا کہ صوبے کے تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ، ہیڈماسٹرز ، پرنسپلز اور طلبہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابند ی ہوگی جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

فیصلہ کیا گیا کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو باقاعدہ انعامات دئیے جائینگے جبکہ خراب کارکردگی کے حامل اساتذہ کو سزا دی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈہاک اساتذہ کو مستقل کرنے کابھی فیصلہ ہوا۔ 

مزیدخبریں