عمران خان کا مطالبہ مسترد ، قبل از وقت نہیں انتخابات 2023 میں ہوں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کا اشارہ 

05:29 PM, 23 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

کوئٹہ : سابق وزیر اعظم عمران خان کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے نے اشارہ دیا ہے کہ قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ۔ لاپتا افراد کا معاملہ اختر مینگل کے ساتھ مل کر حل کریں گے۔ 

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خضدارکچلاک منصوبہ 200 ارب روپے کا ہے۔ خضدار کچلاک منصوبے میں شفافیت کو یقینی بنایا جائےگا۔ منصوبےکی تعمیر میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خضدار،کچلاک شاہراہ کی تعمیرسے ٹریفک حادثات میں کمی آئے گی۔ مجھے نہیں معلوم اس منصوبے کیلئے پیسے کہاں سے آئیں گے۔ چاہے کچھ بھی ہوجائےاس منصوبےکیلئے پیسے لے کر آئیں گے۔اس منصوبے کو ڈیڑھ سال میں مکمل کرنےکا وقت دے رہا ہوں۔ہماری حکومت کی آئینی مدت بھی ڈیڑھ سال ہے،یہ منصوبہ ہمارےلئے چیلنج ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کی بازیابی کامسئلہ حل کرانے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ اگر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو یہ ختم نہیں ہوگا بلکہ آگے بڑھےگا۔اس مسئلے کے حل کیلئے قائدے قانون کے مطابق میرٹ پر حل کریں گے۔

شہباز شریف کا کہناتھا کہ بلوچستان میں لاپتہ افرادکی بازیابی کیلئےاخترمینگل کےساتھ مل کر آواز بلند کریں گے۔ بلوچستان میں لاپتہ افرادکےحوالےسےہمیشہ بات ہوتی رہی مگراس کےحل پرتوجہ نہ دی گئی۔ کیا ہم ہمیشہ ماضی کی طرف دیکھتے رہیں گے یا سبق سیکھ کرآگے بڑھیں گے؟

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا سفر رکا ہوا ہے جسے چلانے کیلئےسخت محنت کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں سڑکیں اور دیگر ترقیاتی منصوبے نہ بننےسےمسائل میں اضافہ ہوا۔شمالی بلوچستان اور جنوبی بلوچستان کے بیانیےکی وجہ سے یہ صوبہ مسائل کا شکار ہے۔ بلوچستان مختلف وجوہات کی بنیاد پر ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا۔ بلوچستان کی محرومیوں سے کوئی اختلاف رائےنہیں۔ 

مزیدخبریں