نواز شریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کا بڑا مطالبہ ما ن لیا 

04:33 PM, 23 Apr, 2022

لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے ہی سابق وزیر اعظم عمران خان کا ایک ہی نہیں اب تک کئی مطالبات کو تسلیم کیا ہے جن میں سے ایک بنی گالہ کی سڑک بنوانے کا بھی تھا ۔

رہنما مسلم لیگ ن آصف کرمانی   کا کہنا ہے 2014 کے اوائل میں دھرنوں سے بہت پہلے عمران خان نے چودھری نثار علی خان کی وساطت سے وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی رہائش گاہ بنی گالہ چائے پر مدعو کیا ۔  

ملاقات کے اختتام پر عمران خان نے ان کی اور دیگر لوگوں کی موجودگی میں نواز شریف سے اپنے گھر تک سڑک بنانے کی فرمائش کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے اسٹاف سے کہا کہ سڑک بنا دی جائے ۔   

دوسرا عمران خان نے فرمائش کی کہ ان کے پہاڑی پر واقع گھر کے نیچے میدان میں ایک چھوٹی کچی آبادی ہے انہیں یہاں سے ہٹایا جائے ۔کچی آبادی کے غریبوں کی چند رہائش گاہیں بنی گالہ پہاڑی سے راول ڈیم کے حسین نظارے میں رکاوٹ تھیں ، نواز شریف نے  غریبوں کی رہائش گاہیں ہٹانے  کی عمران خان فرمائش پوری نہیں کی کیونکہ نواز شریف سمجھتے تھے کہ متبادل جگہ دئیے بغیر کچی آبادی کو ہٹانا ظلم  ہو گا ۔

مزیدخبریں