عمران خان نے جو کہانی گھڑی وہ جھوٹ تھی،سازش بنی گالہ میں تیار ہوئی: مرتضی وہاب

عمران خان نے جو کہانی گھڑی وہ جھوٹ تھی،سازش بنی گالہ میں تیار ہوئی: مرتضی وہاب

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنی ناکامی چھپانےکیلئےمراسلےکا جھوٹ گھڑاتھا،عمران خان نے جو کہانی گھڑی وہ جھوٹ تھی،سازش بنی گالہ میں تیار ہوئی۔


کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  مرتضی وہاب نے کہا کہ عمران خان کنٹینرپرتھے،ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جب کنٹینرپرتھے وہ کہتےتھے کسی کونہیں چھوڑوں گا، عمران خان جب حکومت میں آئےتویہی کہتے رہےکسی کو نہیں چھوڑوں گا، اب عمران خان حکومت میں نہیں پھر بھی یہی کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔ 

پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان سےسوال ہوناچاہئےنوجوانوں کونوکریاں دیں اوربےگھروں کو گھر دیئے، عمران خان سے کہتا ہوں وہ عوام کی جان چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور پیپلز پارٹی کا اصل اثاثہ ہیں۔ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام بھی آئےگا،
معاشی استحکام ہوگا تو عوام کو اس کےثمرات بھی ملیں گے۔  مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنجیدہ سیاسی جماعت نہیں مانتا، ان کا مقصد پاکستان تحریک عمران خان ہے، یہ سمجھتے ہیں عمران خان حکومت میں ہوگا تو سب کچھ ٹھیک ہوگا۔

مصنف کے بارے میں