پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش, چینی انجینئر کو یرغمال بنا لیا گیا

01:02 PM, 23 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش،  چینی انجینئر اور اس کے بھائی کو پولیس کی مدد سے یرغمال بنا لیا گیا.چینی باشندوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مدد کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق  تین ماہ قبل ملتان کی واحد میٹل فیکٹری میں حادثے کا شکار ہونے والے زونگ کیزو کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا مگر تین ماہ گزر جانے کے باوجود زونگ کیزو اپنے وطن واپس نہ جا سکا.

چینی باشندے کے مطابق فیکٹری انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے اسے اور  اس کے بھائی کو نہ چین واپس جانے دیا جارہا ہے نہ علاج کے اخراجات فراہم کیے جارہے ہیں. فیکٹری مالک کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے عدالت میں دائر کیس کی پیروی کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی،  چینی انجینئر نے بتایا کہ پانچ روز سے ہمارا کھانا بھی بند کر دیا گیا ہے. چینی باشندوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مدد کی بھی  اپیل کر دی۔

مزیدخبریں