واشنگٹن: امریکی ریاست واشنگٹن میں میں ایک نوجوان نے اپنے اپارٹمنٹ سے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 افراد کو زخمی کر دیا اور پھر خودکشی کر لی۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق 23 سالہ امریکی نوجوان نے اپنے اپارٹمنٹ سے بچوں کے اسکول کے باہر اندھادھند فائرنگ کی جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے جس کے بعد ریمنڈ سپینسر نامی امریکی نوجوان نے خودکشی کر لی، پولیس کے مطابق سپینسر نے اپنے اپارٹمنٹ میں سنائپر شوٹنگ کا پورا سیٹ اپ لگایا ہوا تھا۔
سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے پولیس نوجوان کے اپارٹمنٹ تک پہنچی لیکن اس سے پہلے ریمنڈ سپینسر نے اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔