قومی کرکٹرز شان مسعود اور حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں دھوم مچا دی

08:10 AM, 23 Apr, 2022

نیوویب ڈیسک

 
ؒلندن: قومی کرکٹرز شان مسعود اور حسن علی  نے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی۔


تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر شان مسعود  نے کاؤنٹی کرکٹ میں مسلسل  دوسری ڈبل سنچری جڑ دی اور ایسا کرنے والے  دوسرے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ جبکہ حسن علی نےبھی کاؤنٹی سیزن میں لنکا شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق شان مسعود نے ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیئسٹاشائر کے خلاف 219 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔ شان مسعود اب تک  کاؤنٹی کرکٹ میں 152.75 کی اوسط سے 611 رنز بنا چکے ہیں۔ جبکہ وہ دوسرے پاکستانی بیٹر ہیں جنہوں نے کاونٹی کرکٹ کے سیزن میں لگاتار دو ڈبل سنچریاں بنائی ہیں۔

 
 

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر 27 سالہ حسن علی نے لنکاشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے گلوسٹاشائیر کے خلاف تباہ کن باؤلنگ  کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 17 اوورز میں 47 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جس پر انگلینڈ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن بھی حسن علی کے معترف ہو گئے۔ 

مزیدخبریں