لاہور:شہری کی نشترکالونی سے جیپ چوری،2 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس بازیابی میں ناکام

04:00 PM, 23 Apr, 2021

لاہور: لاہور میں نشتر کالونی تھانہ کی حدود سے سفید رنگ کی ٹیوٹا لینڈ کروزر جیپ چوری ہوئے دو ماہ گزر گئے پولیس مقدمہ درج کرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔

لاہور کے علاقے نشتر کالونی کے رہائشی میاں بلال مشتاق کی ملکیت ٹیوٹا لینڈ کروزر FJ-40 جیپ دولو خورد سٹاپ فیروز پور روڈ پر واقع فیکٹری کے مین گیٹ سے ایک ماہ پہلے نامعلوم افراد نے چوری کر کے لے گئے تھے جس کی اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر بھی دی گئی۔ 

 تھانہ نشتر کالونی میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 8 لاکھ روپے مالیت کی یہ گاڑی 23 فروری 2021ءکو تین بج کر 30 منٹ پر چوری ہوئی جس کی بروقت اطلاع دی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی ریکوری نہیں کی۔ مدعی جب تھانے جاتا ہے تو پولیس تعاون نہیں کرتی۔

مدعی مقدمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے میری گاڑی کو بازیاب کرایا جائے۔

مزیدخبریں