مردان میں ہر دوسرا شخص کورونا کا مریض

مردان میں ہر دوسرا شخص کورونا کا مریض
کیپشن: مردان میں ہر دوسرا شخص کورونا کا مریض
سورس: file

پشاور:خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے جہاں مثبت کیسز کی شرح 51 فیصد تک پہنچ گئی اور وہاں ہر دوسرا شخص کورونا کا مریض ہے۔

نیو نیوز کے مطابق کے پی میں مجموعی طور پر کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد ہے۔جبکہ  مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح مردان میں 51 فیصد ہے اور اس کے بعد لوئر دیر میں 45 فیصد کورونا کی مثبت شرح ہے۔

وزارت صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 22 ، مالاکنڈ میں 24، کوہاٹ 20، کرک 22، نوشہرہ اور مہند میں 11،11 فیصد ہے۔

اس کے علاوہ چارسدہ میں کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 18 فیصد ہے جب کہ صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر ہے۔