سندھ حکومت کا عوامی سطح پر افطار دستر خوان پر پابندی کا فیصلہ

08:00 PM, 23 Apr, 2020

کراچی: سندھ حکومت نے عوامی سطح پر افطار دستر خوان پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت عوامی مقامات اور شاہراہوں پر افطار دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔


تفصیلات کے مطابق، سرکاری سطح پر سندھ میں افطار پارٹی کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سیاسی، سماجی و مذہبی جماعتوں کو بھی افطار پارٹی نہ کرنے پر زور دیا جائے گا۔ ماہ صیام کےدوران نجی افطار پارٹیوں کے انعقاد پر بھی پابندی زیرغور ہے۔ 

دوسری جانب تراویح سےمتعلق حکم نامہ آج جاری ہونے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایای کہ عوامی مقامات اور بڑے ہالز میں بھی نماز تراویح کی اجازت نہ دینے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ مساجد میں اجتماعات محدود کرنے کیلئے علمائے کرام سے سندھ حکومت کے رابطے جاری ہیں۔

مزیدخبریں