پہلی بار سلیکشن میں ناکامی پر رات بھر روتا رہا تھا ، ویرات کوہلی

01:50 PM, 23 Apr, 2020

ممبئی:بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیاہے کہ پہلی بار سلیکشن میں ناکامی پر وہ رات بھر روتے رہے تھے۔

ویرات کوہلی نے سٹوڈنٹس سے آن لائن بات چیت کے دوران زندگی میں ہمیشہ مثبت چیزوں پر دھیان دینے کی تلقین کردی، کوہلی نے بتایا کہ پہلی بار جب مجھے اسٹیٹ سلیکشن میں مسترد کیا گیا تو میں رات دیر تک روتا رہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 2 گھنٹے تک اپنے کوچ سے پوچھتا رہا کہ بڑے اسکور اور بہتر پرفارمنس کے باوجود مجھے کیوں مسترد کیا گیا، میرے لیے اس حقیقت کو تسلیم کرنا مشکل تھا، مگر جب آپ محنت جاری رکھیں تو پھر دوبارہ کوشش کا حوصلہ ملتا اور کامیابی حاصل ہو ہی جاتی ہے۔

مزیدخبریں