لاہور: گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت نے نجی اسکولوں کی فیس میں 20 فیصد رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کورونا لاک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورت حال کے باعث پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا تھا جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم مراد راس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام پرائیویٹ اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت کے بعد ہی فیس وصول کر سکیں گے، والدین کمی کے ساتھ موصول ہونے والے فیس واؤچرز کے مطابق فیس جمع کرائیں۔