کوروناوائرس سے بلیاں بھی متاثر ہونے لگیں

11:52 AM, 23 Apr, 2020

نیویارک: کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی امریکی ریاست نیویارک میں دو پالتو بلیوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکی ادارہ انسداد امراض نے دونوں پالتوں بلیوں میں کورونا وآئرس کی تصدیق کر دی ہے۔ بلیوں میں سانس کی بیماری کے باعث شبہ میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔ کورونا سے متاثر ہونے والی بلیاں دو الگ الگ گھروں میں تھیں۔ ایک بلی کے مالک کا کورونا ٹیسٹ منفی جبکہ دوسری بلی کے مالک میں کورونا مثبت آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بلیوں کو الگ الگ جگہ قرنطینہ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل ٹائیگرمیں بھی کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سالہ ٹائیگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چڑیا گھر کے ملازم سے کورونا وائرس ٹائیگر میں منتقل ہوا۔ سائنس دان فی الحال اس بات کا اندازہ نہ لگائے پائے کہ جانوروں میں کوروناوائرس کیسے پھیلتا ہے۔

مزیدخبریں