لاہور:اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے حکومت کی اپیلوں کے باوجود عوام نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور کئی مقامات پر گھروں میں دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ، اس وائرس نے امریکہ جیسی سپر پاور کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور ہمارا شمار تو ترقی پذیر ممالک میں شمار ہوتا ہے ۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ وائرس بہت تیزی سے پھیلتا ہے اور اس سے بچاﺅ کا واحد حل خود کو گھرتک محدود رکھنا اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا جارہا ہے کہ لوگ نجی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں جس سے اس وائرس کے پھیلاﺅ کے شدید خطرات ہیں۔ اگر خدانخواستہ جس طرح یہ وائرس چین ،امریکہ اور یورپی ممالک میں پھیلا اگر ہمارے ہاں ایسی کوئی صورتحال پیدا ہو گئی تو ہمارا ملک کا بوجھ اٹھانے کامتحمل نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے ویڈیو بیان میں ایک گھریلو ٹوٹکہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ہرگز کورنا کا علاج نہیں صرف ایک ٹوٹکہ ہے جس میں سفیدے کے درخت کے پتے پانی میں ڈال کر ابال لیں اور پھر اس کے بعد سر اور منہ کو ڈھانپ کر اس کی بھاپ لیجیے یہ آپ کے پھیپھڑوں کو صاف کر تا ہے ۔