لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان غیرملکی زمین پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان غیرملکی زمین پر اپنے ہی ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ۔
انھوں نے لکھا کہ عمران خان نے ایران میں غلط مثال بیان کر کے دنیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کو دوسری جنگ عظیم کی مثال سوچ سمجھ کر دینی چاہئے تھی ، آپ ایک منٹ کے لیے سوچیں کہ اس مثال پر ایرانی حکومت کیا سوچ رہی ہو گی ۔