امریکی نوجوان نے ایپل کمپنی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا

10:45 PM, 23 Apr, 2019

نیویارک : امریکہ میں اٹھارہ سالہ نوجوان نے معورف موبائل کمپنی ایپل پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایپل کمپنی کے سٹور میں ڈکیتی کے دوران لاکھوں ڈالر کی قیمتی اشیا چوری کر لی گئی تھیں جس کی تحقیقات کے دوراناپیل نے اپنے فوٹیج اور خصوصی چہرے کی پہچان کرنیوالے سافٹ ویئر کی مدد سے چور کی تفصیلات پولیس کے حوالے کیں ۔

پولیس نے تفصیلات کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجوان کو حراست میں لے لیا لیکن تحقیقات کے پتہ چلا کہ ایپل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات غلط تھیں ، چور اصل میں کوئی اور تھا۔

ایپل کی جانب سے غلط معلومات فراہم کرنے کیخلاف نوجوان عدالت پہنچ گیا اور کمپنی کیخلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے ۔

دعوے کے متعلق ایپل کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ہمارے وکلا کی ٹیم کیس پر کام کر رہی ہے ۔

مزیدخبریں