پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ

پاک بحریہ کا شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ
کیپشن: image by ISPR

 کراچی : پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے ، وائس آف نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا ۔

پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے کروز میزائل کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا ، میزائل پاک بحریہ کی فاسۓ اٹیک کرافٹ سے فائر کیا گیا ۔

یہ میزائل بحری جہاز کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ خشکی پر اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ، وائس چیف اآف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے جہاز سے میزائل فائرنگ کے اس کامیاب مظاہرے کو دیکھا۔