وزیر اعظم عمران خان  ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ، مریم نواز

07:35 PM, 23 Apr, 2019

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے دہشت گردی سے متعلق ایران میں دئیے گئے بیان کو ملک کی بدنامی کے مترادف قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق،وزیراعظم کے ایران میں دئیے گئے بیان پر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا  کہ غیر ملکی رہنماوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی سر زمین پر اپنے ملک کو برا بھلا کہنے اور بدنام کرنے کی سفارتی تاریخ میں اس کے سوا اور کوئی مثال نہیں ملتی،تصور کریں کہ ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہو گی؟

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا تھا کہ ایران کے اندر ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں ایسے عناصر ملوث رہے ہیں جو پاکستان کی سرزمین استعمال کر کے اپنی کارروائی منظم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں