اداکارہ میرا کی نئی فلم ’باجی ‘کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا

06:26 PM, 23 Apr, 2019

لاہور:اداکارہ میرا کی نئی فلم ’باجی ‘کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا,ٹیزر میں اداکارہ میرا ایک سپر ہٹ اور انتہائی مصروٖ ف ہیروئن کا کردار ادا کر تی نظر آ رہی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق،عثمان خالد بٹ کی نئی فلم’باجی‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم میں اداکارہ میرا اور آمنہ الیاس مرکزی کردار  ادا کر رہی ہیں ۔فلم کی سٹوری کچھ اس طرح سے ہے کہ عثمان خالد بٹ کو بطور ہدایتکار اپنی نئی فلم کےلئے ایک منفرد چہرے کی ضرورت ہوتی ہے اس چہرے کے لئے میرا اور آمنہ الیاس کے درمیان چلنے والی دوڑ اس فلم کی کہانی ہے۔ 

فلم کی دیگر کاسٹ میں عثمان خالد بٹ ،محسن عباس اور نئیر اعجاز شامل ہیں،فلمی حلقوں کی طرف سے اس فلم کو ا یک سپر ہٹ فلم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ فلم 28 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں