پشاور، انسداد پولیو مہم کیخلاف سازش بے نقاب، ملزم گرفتار

10:03 AM, 23 Apr, 2019

پشاور: پشاور میں انسداد پولیو مہم کے خلاف سازش بے نقاب ہو گئی۔ بچوں کے ہلاک ہونے کی افواہ پھیلا کر عوام کو مشتعل کیا گیا۔ شہریوں کو اکسانے اور بچوں سے ڈرامہ کرانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیو ویکسین میں کے خلاف ماشو خیل میں احتجاج اور بی ایچ یو میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر دیا گیا۔ مقدمے میں 12 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کے لیے شوشل میڈیا فوٹیج کی مدد لی گئی۔

مزیدخبریں