وزیراعظم کی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

08:48 AM, 23 Apr, 2019

تہران: وزیراعظم عمران خان نے ایران کے دورے میں دوسرا روز مصروف گزارا جہاں انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے علاوہ صدر حسن روحانی سے براہ راست ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے ایرانی وفد سے مذاکرات کیے اور کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ممالک کے وفود کے درمیان سرحدی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی اور سرحدی محافظین اور سرحد کی حفاظت کے لیے 'جوائنٹ ریپڈ ری ایکشن فورس' کے قیام پر بھی اتفاق ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی غور کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد صحت کے شعبے میں پاکستان اور ایران تعاون کے اعلامیے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

اعلامیے کی تقریب کے بعد وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

مزیدخبریں