برطانوی شاہی خاندان میں ننھے مہمان کی آمد

10:55 PM, 23 Apr, 2018

لندن: برطانوی شاہی خاندان میں ننھا مہمان آگیا، ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کیٹ مڈلٹن کا بچہ لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوا۔ کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
 شاہی خاندان سے خوشی کی خبر سن کر لندن کی عوام بھی سینٹ میری ہسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔ لوگ بے تاب ہیں اور شاہی بچے کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی سی بی نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سلیکشن معاملات پر لب کشائی سے روک دیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں