پاکستان سپر لیگ کے بعد ۔۔۔پاکستان سپر کبڈی لیگ کی دھوم، تفصیلات سامنے آگئیں

08:09 PM, 23 Apr, 2018

لاہور: پاکستان سپر کبڈی لیگ کے ڈرافٹس میں تمام فرنچائزز کے کوچز کا انتخاب کر لیا گیا۔

زاہد رشید(پشاور)، عدنان ارشد (کشمیر)، راحت مقصود (گجرات)، محمد شفیق(ساہیوال)، غلام محمد(کراچی)، سیف اللہ(اسلام آباد)، مبشر اقبال (فیصل آباد)، اقرار حسین(لاہور)، بادشاہ گل(گوادر)، غلام علی بٹ(ملتان) کے کوچ کے طور پر منتخب ہو ئے۔ لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو پلاٹینم، گولڈ اور غیرملکی پلیئرز کی کٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شعیب اور ثانیہ مرزا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
 غیرملکی کٹیگری میں مجموعی طور پر 16 کھلاڑی شامل ہیں جن میں ایران کے 5، سری لنکا، عراق، کینیا، بنگلہ دیش اور ملائیشیاکے 2، 2 جبکہ جاپان کا ایک کھلاڑی ڈرافٹنگ میں شامل ہے۔گولڈ کٹیگری میں 90، پلاٹینم میں 20 قومی کھلاڑی ڈرافٹ کا حصہ ہیں، ایونٹ یکم سے 10 مئی تک لاہور میں شیڈول ہے، لیگ میں شریک 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں پشاور، کشمیر، گجرات، ساہیوال، کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گوادر اور ملتان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم 2 پلاٹینم، 7 گولڈ اور 1 غیرملکی کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکم کہاں سے آتے ہیں ؟وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا نے خاموشی توڑ دی
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں


 

مزیدخبریں