لندن: برطانیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اقتدار کی کرسی کے بغیر ہی عوامی خدمات کے ادارے بنائے اور قوم کو پہلا کینسر اسپتال فراہم کیا تاکہ غریب افراد اپنے ہی ملک میں بیرون ملک قائم اسپتالوں جیسی سہولیات سے استفادہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: 'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے والد کا انتقال بیرون ملک کسی اسپتال کے بجائے شوکت خانم میں ہوا اور میں بھی متعدد بار علیل ہوا تو علاج شوکت خانم میں ہوا اس کی وجہ یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں سے تعمیر کئے گئے ادارے پر مجھے اعتماد ہے ایسی حکمرانی کا کیا فائدہ جس میں انسان اپنے ہی اداروں پراعتماد نہ کر سکے اور زکام بھی ہو تو جہاز پکڑ کر باہر بھاگنے میں عافیت سمجھی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے نمل یونیورسٹی قائم کی جس میں 92 فیصد طلبا مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کالج نے تعلیمی میدان میں اپنا مقام بنایا اور زرعی معیشت کے موضوع پر دنیا کی بہترین جامعات سے الحاق کیا۔ اب کے پی حکومت کے حوالے سے بھی چیف جسٹس کے اچھے ریمارکس آئے اور انہوں نے پختون خوا انتظامیہ کی تعریف کی کیوں کہ وہاں افسر شاہی کی تقرریوں کی بنیاد اہلیت اور قابلیت ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس، پرویز خٹک کی عبوری ضمانت کی توثیق
انہوں نے کہا چیف جسٹس کی سمت بالکل درست ہے اور وہ عام آدمی کے مسائل سن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اقتدار میں آئے تو اداروں کی اصلاح کے لئے بیرون ملک پاکستانیوں سے خدمات لیں گے اور کرپٹ سیاستدانوں کو باکسنگ رنگ میں پاکستانی نژاد معروف برطانوی باکسر عامر خان کے حوالے کروں گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں