ریاض: سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ ناکام بنا دیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی جانب دوسرا میزائل حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شام میں لاپتہ امریکی صحافی سے متعلق اطلاع پر 10 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو کسی ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی ناکارہ بنایا گیا جب کہ بیلسٹک میزائل یمن میں حوثی باغیوں کے زیر قبضہ علاقے صعدہ سے فائر کیا گیا تھا۔
حوثی باغیوں کا دوسرا میزائل سعودی عرب کے صحرائی علاقے میں گرا جب کہ جمعے کو بھی سعودی فورسز نے حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ناکام بنایا تھا۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نجران کی جانب داغے گئے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: شامی فوج کی جانب سے کوئی کیمیائی حملہ نہیں کیا گیا ، جرمن میڈیا کا دعویٰ
یاد رہے کہ حوثی باغی ستمبر 2014 میں حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے یمن کی سرحد کے نزدیک واقع سعودی عرب کے جنوبی شہر نجران کی جانب کئی میزائل حملے کر چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں