احمد شہزاد کے بیٹے کی سالگرہ،کرکٹرز اور شوبز شخصیات کی شرکت

12:53 PM, 23 Apr, 2018

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد جن کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا مگر وہ ان دنوںاپنی فیملی کو وقت دینے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے روانہ،محمد عامر ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں قومی کرکٹر کے بیٹے علی احمد خان کی پہلی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کرکٹرز اور شوبز شخصیات نے شرکت کرکے چار چاند لگا دیئے جبکہ اس تقریب کی تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں:رابی پیرزادہ کی اداکارہ میرا کا منہ توڑنے کی دھمکی

کرکٹرز میں سے سابق کپتان مصباح الحق اور ان کی اہلیہ ،وہاب ریاض اور ان کی اہلیہ،اظہر علی اور ان کی اہلیہ،عمرا کمل اور عدنان اکمل نے بھی اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اپنی اہلیہ نرجس عامر ،محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ ،بابر اعظم ،کپتان قومی ٹیم سرفراز احمد ،مکی آرتھر و دیگر کوچنگ سٹاف،سابق کپتان رمیز راجہ اور قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:باکسر عامر خان کی 2 سال بعد دھواں دار واپسی،کینیڈین حریف کو صرف39 سکینڈ میں ناک آﺅٹ کردیا

تقریب میں شرکت کرنیوالوں میں اداکار جان ریمبو اور ان کی اہلیہ صاحبہ،اداکار عمران عباس،اداکارہ ریما خا ن اور ریشم،اداکارہ سونیا حسین و دیگر بھی شامل تھے .

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:رومانوی مناظر نہ فلمائے جانے کی شرط پر مادھوری نے سنجے دت کیساتھ فلم کرنے کی ہامی بھرلی

تقریب کی تصاویر دیکھیں:

تصاویر بشکریہ:بلال سعید فوٹوگرافی

مزیدخبریں