واجد ضیاء کی عدم حاضری، العزیزیہ ریفرنس سماعت کل تک ملتوی

12:49 PM, 23 Apr, 2018

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو سی پیک کی وجہ سے ترقی کی بنیاد ملی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ہونے والی العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا کی عدم حاضری کے باعث کل تک ملتوی کی گئی۔ احتساب عدالت میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی سماعت آج دوپہر 2 بجے ہو گی۔

ریفرنس میں نیب باہمی معاونت قانون کے تحت حاصل ہونے والی دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے مزید ایک اور گواہ ڈی جی آپریشن نیب ظاہر شاہ کو پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 'چیف جسٹس اپنی سُنا دیتے ہیں اور بولتا ہے تو پابندی لگا دیتے ہیں'

احتساب عدالت نے میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں