سعودی عرب، ریستوران میں دھماکہ، 4 افراد جھلس گئے

11:51 AM, 23 Apr, 2018

جدہ :سعودی عرب کے ریستوران میں اچانک دھماکے کے نتیجہ میں 4 افراد جھلس گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی سکیورٹی فورسز نے شاہی محل کے قریب کھلونا ڈرون مارگرایا

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق شمالی جدہ میں واقع ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا اور آگ کو پھیلنے سے روک دیا جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، مکی آرتھر

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہی محل کے قریب سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے کھلونا ڈرون کو تباہ کردیا تھا جبکہ اس سے قبل فائرنگ کی خبروں کو سعودی عرب میں بغاوت سے جوڑا جارہا تھا جس کی حکام نے تردید کردی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں