قومی ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے روانہ،محمد عامر ویزہ نہ ملنے پر ٹیم کے ہمراہ نہ جاسکے

08:50 AM, 23 Apr, 2018

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم دورہ برطانیہ کیلئے لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق دورہ آئرلینڈ اورا نگلینڈ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی غیر ملکی پرواز ای کے 623 کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے ،برطانیہ جانے والے 25 رکنی سکواڈ میں 14کھلاڑی اور11 آفیشلز شامل ہیں جبکہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر ویزہ نہ ملنے کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ روانہ نہ ہوسکے جبکہ ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ایک روز کی تاخیر کے بعد ویزہ ملنے کا امکان ہے جس کے بعد وہ ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:ثقلین مشتاق سری لنکن اسپن بولنگ کوچ بننے کے خواہش مند

فاسٹ باﺅلر محمد عباس پہلے ہی انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں سے وہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے شاہد آفریدی کی آواز دبانے کیلئے انٹرنیٹ بند کر دیا
قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی، سمیع اسلم، فخرزمان، امام الحق، اسد شفیق، حارث سہیل، بابر اعظم ، عثمان صلاح الدین،سعد علی، شاداب خان ،فہیم اشرف، محمدعامر، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں اور محمد عباس انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، مکی آرتھر

خیال رہے کہ آئرلینڈ اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان کیخلاف کھیلے گا۔انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی پاکستان کے دورے کا حصہ ہو گی جبکہ سکاٹ لینڈ بھی 2ٹی ٹونٹی میچوں میں قومی ٹیم کا سامنا کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں