فلم باہو بلی ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے

فلم باہو بلی ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرچکی ہے

10:03 PM, 23 Apr, 2017

بالی ووڈ: بھارتی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم باہو بلی کا دوسرا حصہ آئندہ ہفتے ریلیز ہورہا ہے مگر اس کے فلمساز اس سے قبل ہی 500 کروڑ بھارتی روپوں سے زائد کا بزنس کرچکے ہیں۔مختلف رپورٹس پر یقین کیا جائے تو باہو بلی: The Conclusion نے ریلیز سے قبل ہی 500 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرلیا ہے جن میں سے بیشتر حصہ اس کے نشریاتی حقوق کی فروخت سے حاصل ہوا۔

اس فلم کا پہلا حصہ 2015 میں ریلیز ہوا تھا جس کے بعد سے ہی لوگ دوسرے حصے کے منتظر تھے۔ڈائریکٹر ایس ایس راجا میولی کی اس فلم کا آغاز پہلے حصے کے اختتامی حصے سے ہوگا۔مختلف ماہرین کے خیال میں یہ پہلی بھارتی فلم ہوسکتی ہے جو دنیا بھر میں ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کرسکتی ہے تاہم اس کا فیصلہ آنے والا وقت ہی کرے گا۔

مزیدخبریں