ممبئی : بالی ووڈ اداکارجان ابراہام کی آئندہ فلم1998ء میں پوخاران میں ہونیوالے جوہری تجربے پر مبنی ہوگی۔جان ابراہام کی آئندہ پروڈیوس کردہ فلم جس کا نام ابھی نہیں رکھا گیا 1998ءمیں بھارتی شہر پوخاران میں ہونے والے جوہری تجربے پر مبنی ہوگی۔
اس بات کا انکشاف اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہیں فلم بنانے کی کوئی جلدی نہیں۔ وہ فلم بنانے کے لئے موضوع کہانی کا انتخاب کر رہے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کے لئے معیاری فلم بنانا چاہتے ہیں جسے وہ صدیوں یاد رکھیں۔فلم کی ہدایات ابھیشک شرما دے رہے ہیں،فلم آئندہ سال دسمبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔