لاہور:دنیا میں مختلف قسم کے انسان ہیں لیکن کچھ تو ایسے ہیں جو عام انسانوں کی طرح نہیں ہوتے بلکہ قدرت نے ان کو کوئی خاص صلاحیتیں عطا کی ہوتی ہیں اور کوئی یقین نہیں کرسکتا کہ ایسا بھی ممکن ہے ایسا ہی ایک شخص پاکستان میں ہے جو پچھلے 25سال سے بغیر کھانا کھائے زندہ ہے ۔یہ شخص صرف درختوں کے پتوں پر گزارا کرتا ہے ۔محمود بٹ نامی اس 50سالہ شخص کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ۔محمود بٹ نے پتے کھانے اس وقت شروع کیے جب اس کے پاس کھانا کھانے کو پیسے نہیں تھے ۔25سال کی عمر میں محمود نے یہ کام شروع کیا اور ان کا خیال تھا کہ اگر میرے پاس کھانے کے پیسے نہیں تو بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ میں قدرت کی بنائی ہوئی چیزیں کھاﺅں ۔محمود بٹ پچھلے 25سالوں میں کبھی بھی بیمار نہیں ہوئے۔